حسین حسین حسین
بادشاہ من
شہنشاہِ من
قبلہء دلم کعبہء دلم
حسین حسین
بادشاہ حسین شہنشاہِ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین
کاینات میں بات بات میں
تیری بات تیرا تذکرہ حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
تجھکو دل والوں کا سلطان کہا جاتا ہے
عشق میں تیرے کوی تیر و تبر کھاتا ہے
کوئی لاکھوں سے بہتر میں چلا آتا ہے
تجھ سے جب ملا حر سمجھ گیا
ہے فنا یزید اور بقا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
تو بلندی ہے زبردست ہے مولا تو ہے
جس کو عباس کہے مولا وہ مولا تو ہے
عرش والوں کو زمیں باٹنے والا تو ہے
کیوں نہ فرش پہ آسماں جھکے
مالک زمین کربلا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
تو ہی ہے ٹوٹے دلوں کا سہارا حسین
ہے عاشقوں کی صدا تو ہمارا حسین
جب سے سینوں میں بسایا ہے تیرا غم مولا
دل کی دھڑکن بھی ہمیں لگتی ہے ماتم مولا
سال بھر رہتا ہے آنکھوں میں محرم مولا
ہے نشان غم سینوں پہ رقم
بس ہمارے قلب پر لکھا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
چودہ صدیوں سے تیرے غم کا سفر جاری ہے
یہ عزاخانے علم تجھ سے وفاداری ہے
آج ہر گھر میں بپا تیری عزاداری ہے
ہر فقیر کی ہے صدا یہی
زندہ باد آج بھی میرا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
موت کو مار کے جو کربوبلا تک پہنچا
وہ حسین ابنِ علی تیری رضا تک پہنچا
بس تیرے پاس جو پہنچا وہ خدا تک پہنچا
منزل خدا صرف کربلا
اس لئے ہمارا راستہ حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
حسینا حسینا
یا ثاراللہ حسین
اے قتیل جفا
اے غریب زہرا
شہید کربلا حسین
جب مرتجز سوار وہ رن میں میں اتر گیا
دشمن کی موت ساتھ چلی وہ جدھر گیا
اٹھا جو اس کے سامنے وہ سر سے سر گیا
آیا جو ذوالفقار کی ضد میں وہ مر گیا
کوی سورمہ بچ نہیں سکا
پیاس میں بھی اس طرح لڑا حسین ہے
حسینا حسینا
جب ارجعی کی عرش سے آی صدا حسین
پلٹا تو رن سے خیموں کی جانب چلا حسین
مقتل میں تجھکو غیر کے مارا گیا حسین
زہرا نے آ کے تھام لیا جب گرا حسین
شمر نے رکھی حلق پر چھری
ماں پکاری میرا لاڈلا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔
حق کی منزل پہ رہا سب کے دلوں پر چھایا
جس کا سر کاٹ کے بھی کوئی جھکا نہ پایا
وہ اسی شان سے زیشان سناں پر آیا
ہے یزید کا نام مٹ گیا
آج ہر زبان پہ صرف یا حسین ہے
بادشاہ حسین شہنشاہ حسین
دیں کا آسرا حسین ہے
حسین یا حسین۔۔۔