یہ کون خون روتا بازار آرہا ہے
لب پے سوالِ چادر آنکھوں میں کربلاء ہے
ماحول ہے شرابی عُریان آیتیں ہیں
غیرت کے ناخدا پر غربت کی انتہا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔
عابد حیاء کا کعبہ کیسے نہ خون روئے
ناموس اُس جری کی بلوے میں بے ردا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔
غیرت سے خون میں تر ہر آنکھ ہے سناں پر
دربار وقت پیشی نزدیک آ چکا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔
ہلنے لگی زمیں اور بازار تھرتھرایا
زینب کا پتھروں سے جب زخمی سر ہوا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔
بالوں میں آچُکی ہے معصومہ کے سفیدی
شمۙرِ لعیں نے اُس پر اتنا ستم کیا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔
حیدر کریں گے ماتم اِس بات کا حشر تک
سجّاد کی جوانی بازار کھا گیا ہے
یہ کون خون روتا۔۔۔