سیدہ طاہرہ
وا ہجابہ وا غربتا
بازار میں بے پردہ نبی زادی کھڑی ہے
ہر موڑ پہ مرنے کی دعا مانگ رہی ہے
ہے ہاتھوں میں پتھر ابھی آی نہیں زینب
بازار میں پہلے سے ہی اک بھیڑ لگی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
اس غم کی اذیت کوئی سجاد سے پوچھے
بچپن میں سکینہ کی کمر کیسے جھکی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
بازار سے لگتا ہے گزرتے ہے جنازے
خاموش ہر ایک بی بی ہے مرنے کی کمی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
ہے آخری منزل اسے دربار نہ سمجھو
مقتل کی طرف شاہ کی ہمشیر چلی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
تسبیح کے دانوں کی طرح اک رسن میں
ہر عمر کی زہرا ہے جو پابند کھڑی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
نام آتا ہے زینب کا شرابی کی زباں پر
سجاد کی غیرت پہ قیامت کی گھڑی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔
خوں رونے کو قیام کے یہ کافی ہے تکلم
زینب کی طرف دیکھ کے دنیا یہ ہنسی ہے
بازار میں بے پردہ۔۔۔