نوکِ سناں پہ فرق بریدہ سلام لے
اے فاطمہ کے قلب دریدہ سلام لے
کیا تیرا فیصلہ ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے بہن کیا کرے بتا
اٹھارہ بھاییوں کی بہن اور بے ردا
دیکھو کھڑے ہیں کتنے تماشای جا بجا
دل رو کے پوچھتا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
خطبوں کی تیغ ساتھ ہے اور صبر ڈھال ہے
زخموں سے چور چور بدن دل نڈھال ہے
یہ میری کربلا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
ناقوں پہ اہلبیت بھی غم کے سفیر ہے
پتھر ہے تازیانے ہے نیزے ہیں تیر ہے
زخموں کی یہ دوا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
نا پاک ان زبانوں پہ اب نام ہے میرا
ہے قافلے کا سارباں غیرت کا ایک خدا
یہ غم بہت بڑا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
آنکھوں سے کیوں نہ ہو میری سیلاب غم رواں
قیدی رسول زادیاں ہے سجاد سارباں
صدموں کی انتہا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
جانا ہے سر کھلے مجھے دربار کچھ بتا
اے کاروان درد کے سالار کچھ بتا
تو ضبط کا خدا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
ناقے سے گر گیء ہے سکینہ میرے حسین
کیا جانے اب کہاں ہے حزینہ میرے حسین
انجان راستہ ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
دربار آ رہا ہے بہن کیا کرے بتا
کلثوم ہم نوا ہے بہن کیا کرے بتا
ہر زخم پوچھتا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔
عرفان درد ہے تجھے اور غم سے آ گہی
لکھ دی کتاب رنج و الم مظہر عابدی
اور نام یہ رکھا ہے بہن کیا کرے بتا
بازار آ گیا ہے۔۔۔