کربلا اے کربلا
لکھ دے میری تقدیر میں بین الحرمین مولا حسین
اے بادشاہ کربلا مولا حسین مولا حسین
کربوبلا جنت میری کربوبلا چاہت میری
اب تو مجھے دیدار ہو دل ہے بے چین مولا حسین
اے بادشاہ کربلا۔۔۔
میں نوحہ خوان میں ماتمی کربوبلا ہے زندگی
سن لو میری آواز کو زہرا کے چین مولا حسین
اے بادشاہ کربلا۔۔۔
سب ہو کے آے کربوبلا میں رہ گیا تنہا یہاں
دیدار کو بس آپ کے ترسے ہے نین مولا حسین
اے بادشاہ کربلا۔۔۔
روضہ تیرا ہو سامنے آنسوں میرے بہتا رہے
دل سے یہی آے صدا ہاے حسین مولا حسین
اے بادشاہ کربلا۔۔۔
زیشان و عرفان عزا ناد علی کی ہے دعا
مجھکو بلا لے کربلا مولا حسین
اے بادشاہ کربلا۔۔۔