Kanz e Aza

بلا کر سب کو

A noha. Lyrics in Urdu.

بلا کر سب کو حضرت نے کہا اے کربلا والوں

ہمیں درکار ہے تھوڑی سی جا اے کربلا والوں


ارادہ ہے اسی جنگل میں اپنا گھر بساے ہم

نہ ہو تا حشر اب تم سے جدا اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


خدا را مرنے والوں کی نہ رو کو راہ رہنے دو

مجھے لای ہے یاں میری فضا اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


عجب غربت ہے اپنی ایسی غربت پر وطن صدقے

جہاں پاے ہم اپنا مد دعا اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


رہے گی تا بہ چہلم لاش بے غسل و کفن سب کی

میرے ناموس ہونگے بے ردا اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


میں چھپ جاؤں گا گر اک اک مٹھی خاک ڈالوگے

یونہی بن جاے گا مرقد میرا اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


محب آے جو بعد مرگ بیکس کی زیارت کو

بتا دینا انہیں میرے پتہ اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔


ہماری قبر پر آنا تو دو آنسوں بہا جانا

ملے فرصت تو پڑھنا فاتحہ اے کربلا والوں

بلا کر سب کو حضرت نے۔۔۔