شبیر سے ملنے کے لئے آی ہے زینب
اے بھای حسینا
عابد کو زیارت کے لئے لای ہے زینب
اے بھای حسینا
سونپی تھی امانت جو مجھے آپ نے بھیا
وہ پیاری سکینہ
افسوس اسے شام میں چھوڑ آی ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
بھیا میرے اکبر کی قسم صبر کیا ہے
شکوہ نہیں لب پر
راہوں میں ہر ایک گام پہ دکھ پای ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
جب سے میں تمہیں چھوڑ کے مقتل سے گیء ہوں
کیا گزری ہے تم پر
کچھ تو کہو صدقے گیء مانجای اے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
سر ننگے تھی اور ہاتھ بھی گردن سے بندھے تھے
جس بستی سے گزری
پیغام تیرا سب کو سنا آی ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
مرقد پہ تیری دیکھ یہ بیہوش پڑے ہیں
کس کس کو بتاوں
جس جس کو اسیری سے چھڑا لای ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
صغریٰ جو یہ پوچھے گی کہاں ہے میرا اصغر
میں اس سے کہوں کیا
کہہ دوں گی تیرے پاس سلا آی ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔
توقیر لرز جاتا ہے شبیر کا روضہ
یہ آج بھی سن کر
شبیر سے ملنے کے لئے آی ہے زینب
اے بھای حسینا۔۔۔