Kanz e Aza

بھیا آگیء زینب

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

قبر پر بھای کی گر کر یہ پکاری زینب

بھیا اب وہ زینب نہیں رہی زینب

بھیا آگیء زینب


تیرا چہلم منانے تربت پہ

قید خانے سے آ گیء زینب

بھیا آگیء زینب


پاس تیرے تیری سکینہ کو

ساتھ اپنے نہ لا سکی زینب

بھیا آگیء زینب


ہاے اٹھارہ بھائیوں والی

بے ردا شام ہو کے آی ہے

نیل زخموں کے اور بازو پر

رسیوں کے نشان لای ہے

تو نے پالا تھا جس کو نازوں سے

اب وہ زینب نہیں رہی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


اتنے چھالے پڑے ہیں پیروں میں

مجھ سے بھیا چلا نہیں جاتا

دل یہ کہتا ہے کہہ دوں سب تم سے

پر زباں سے کہا نہیں جاتا

کبھی کانٹوں بھری زمیں پہ چلی

اور کبھی آگ پر چلی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


بیکسی ماں کی یاد آتی تھی

اپنی غربت کو بھول جاتی تھی

مجھکو دربار میں شرابی کے

اماں زہرا کی یاد آتی تھی

لوگ تیری بہن پہ ہنستے تھے

سر جھکائے کھڑی رہی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


میری جانب اشارے کرتے تھے

شہر کوفہ کے لوگ ہنس ہنس کر

جس سے سجاد نے ردا مانگی

اس نے مارے غریب کو پتھر

آخری سانس تک نہ بھولے گی

کوفے والوں کی بے رخی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


وہ جو پوچھے گی اپنے اکبر کا

جا کے صغرا کو کیا بتاؤں گی

ساتھ تیرا اگر نہیں ہو گا

قبر پہ ماں کے کیسے جاؤں گی

اے غریب الوطن بغیر تیرے

لوٹ کر گھر نہ جائے گی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


کبھی تکتی تھی وہ تیرے سر کو

کبھی عباس کو بلاتی تھی

میری آنکھوں کے سامنے بھیا

تیری بچی طمانچے کھاتی تھی

ہاتھ میرے بندھے تھے گردن سے

شمر کو کیسے روکتی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔


قبر مظلوم پر تکلم یہ

کہہ رہی تھی بتول کی جای

تجھ سے وعدہ بہن یہ کرتی ہے

ختم ہو جائے گی یہ تنہائی

تیرا چہلم مناے گی دنیا

ابتدا آج کر چکی زینب

بھیا آگیء زینب۔۔۔