اکبر کڑیل جواں اکبر کڑیل جواں
سینے پہ اکبر نے جب ظلم کی کھائی سناں
ہر طرف چھائی ہوئی غم کی تھی تاریکیاں
کہتی تھی سر پیٹ کر اس طرح مقتل میں ماں
اکبر کڑیل جواں
کیسے ہوئے بیٹا تم آنکھوں سے میری نہاں
کیسے پر آشوب میں ماں تمہیں ڈھونڈے کہاں
تم ہی دو آواز ہو علی اکبر جہاں
اکبر کڑیل جواں
الغرض پہنچے وہاں ٹھوکریں کھاتے حسین
خون میں ڈوبا ہوا آیا نظر نور عین
کہہ کے زمین پر گرے ہاے میرے دل کے چین
اکبر کڑیل جوان
دیکھا کے سینے سے ہے خون کا دریا رواں
درد سے نور نظر خاک پہ ہے نیم جاں
کھینچ لی دل تھام کے سینے سے شہ نے سناں
اکبر کڑیل جوان
لاشہ اکبر نہ جب شاہ ہدا سے اٹھا
رخ کیا سوے نجف آیے مشکل کشا
کیسے پر آشوب مئی دیکھئے میں لٹ گیا
اکبر کڑیل جوان
صدقے ہو تم پر یہ ماں آنکھیں تو کھولو ذرا
صدقے ہو تم پر یہ ماں منہ سے تو بولو ذرا
صدقے ہو تم پر یہ ماں زخم تو دھولو ذرا
اکبر کڑیل جوان