Kanz e Aza

اکبر کی لاش

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

اکبر کو مار ڈالا یہ جب رن میں شور تھا

لاشے پہ آ کے رونے لگے شاہ کربلا

دل میں سناں تھی اور بدن تھا کٹا ہوا

بیٹے کا حال دیکھا تو سنبھلا نہیں گیا


اکبر کی لاش پر گرے کہتے ہوئے حسین

کیا حال میرے چاند سے بیٹے کا ہو گیا


تم‌ نے بھری جوانی میں کھای ہے برچھیاں

اکبر کو موت آ گیء کیسے سنے گی ماں

رکھتی تھی جس کو گھر میں بھی لیلیٰ نقاب میں

کس کی نظر لگی میرا یہ لال مر گیا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


ملتے نہیں تھے تم مجھے اے میرے نوجواں

میں اس لئے بھی آیا ہوں گھٹنوں کے بل یہاں

رکھ رکھ کے ہاتھ لاشوں پہ ڈھونڈا تیرا بدن

بیٹا تمہارا غم میری بینائی لے گیا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


اللہ کتنے زخم ہے اکبر کے جسم پر

تلواریں سب نے ماری ہے یہ بول بول کر

اکبر کو مار دو خود ہی مر جائے گا حسین

بھولوں کس طرح یہ لعینوں کا بولنا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


بولے حسین دیکھ کے ٹوٹی ہوئی سناں

ظالم نے میرے صبر کا لینا تھا امتحان

یہ کہہ کے برچھی توڑی ہے ابن نمیر نے

نکلے گی جب یہ برچھی کلیجہ بھی آے گا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


شاید کسی نے گرز بھی مارا ہے کھینچ کر

سہرا میں کیسے باندھوں گا زخمی ہے تیرا سر

اٹھارویں برس میں ہی جاتا ہے چھوڑ کر

دولہا تجھے بناؤں یہ ارمان رہ گیا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


شانہ ہلا ہلا کے یہ بولے شہ زمن

میت نہ اپنے بھائی کی دیکھے کوئی بہن

صغرا وطن میں رہ گیء اچھا ہوا مگر

لاشہ تیرا سکینہ سے کیسے چھپاؤں گا

اکبر کی لاش پر۔۔۔


اکبر کی زخمی لاش سے لپٹے ہوئے وہی

زینب نہ ساتھ دیتی تو مر جاتے شاہ دیں

ہاے کسی بھی باپ پہ آے نہ اب کبھی

مولا پہ جیسا وقت تھا زییشان اور رضا

اکبر کی لاش پر۔۔۔