واویلا ہاے واویلا
نہ جا اکبر نہ جا
نہ جا اکبر نہ جا
خیموں سے صدائیں آتی ہے
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے واویلا
اکبر کی سواری جاتی ہے
نہ جا اکبر نہ جا
نہ جا اکبر نہ جا
ہمشکل پیمبر جاتا ہے
دل باپ کا ڈوبا جاتا ہے
سر پیٹ رہی ہے ماں دکھیا
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
اٹھارہ برس نازوں سے جسے
پروان چڑھایا زینب نے
گلشن ہے اجڑا زینب کا
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
کہتی تھی سکینہ رو رو کر
لوٹ آؤ بھای علی اکبر
قدموں سے لپٹی معصومہ
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
اکبر سے سکینہ جب لپٹی
شبیر کو صغرا یاد آی
اسے کیسے بتاے یہ بابا
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
کچھ دیر رکو بیٹا اکبر
میں تم کو بنا تو لوں دولہا
افسوس نہ راس آیا سہرا
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
تیری یاد بہت تڑپاے گی
ماں جیتے جی مر جاۓ گی
مادر کے لبوں پر ہے نوحہ
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔
جاؤ اکبر جاؤ اکبر
شہ کہتے تھے جاؤ اکبر
مجھے دیکھتے رہنا مڑ مڑ کر
دیتا ہے صدا بوڑھا بابا
اکبر کی سواری جاتی ہے
خیموں میں بپا ہے۔۔۔