Kanz e Aza

اشک برساؤ

A noha written by Raza Ali Khan Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

مومنوں کے لب پہ ہے آہ و بکا

اشک برساؤ محرم آ گیا

چھا گیء ہر سوں مصائب کی گھٹا

اشک برساؤ محرم آ گیا


دل کے ہو جزبات ہر پل نوحہ گر

سارا عالم ہو فقط اشکوں سے تر

ایسی گونجے وا حسینا کی صدا

اشک برساؤ۔۔۔


آ گےء پردیس میں چھوٹا وطن

جن کے لاشے دشت میں تھے بیکفن

ان اسیروں کا کرو ماتم بپا

اشک برساؤ۔۔۔


اپنا مولا وہ حسین ابنِ علی

جس کے دم سے دیں میں ہے روشنی

عصر عاشور وہ سورج ڈھل گیا

اشک برساؤ۔۔۔


بھول کے حالت کی یہ ابتری

اپنی آنکھیں اشک غم سے ہو بھری

ہے غمِ شبیر ہر غم کی دوا

اشک برساؤ۔۔۔


کربلا سے شام جب قیدی چلے

پڑ گےء پیروں میں انکے آبلے

اس قدر دشوار تھا وہ راستہ

اشک برساؤ۔۔۔


اس پہ روتے ہیں سبھی جن و ملک

ہے زمیں غمگیں پریشاں ہے فلک

اتنا ہے پر سوز ذکر کربلا

اشک برساؤ۔۔۔


ہو نہ مدھم آنسوؤں کی روشنی

یہ وصیت حضرتِ زینب کی تھی

اس وصیت کا ہے تم کو واسطہ

اشک برساؤ۔۔۔


ہم غلامان شاہ ابرار ہے

کربلا والوں کے ماتم دار ہے

یہ زمیں شبیر کا ہے غم کڑا

اشک برساؤ۔۔۔


ایسا ہو فرش عزا کا اہتمام

صدقہء شبیر میں لنگر ہو آم

ہر عزا خانہ ہو ایک نعمت کڑا

اشک برساؤ۔۔۔


مجلس و ماتم ہو نوحے اور سلام

مرثیہ ہو ذاکر کا کلام

رات بھر جاری رہے یہ سلسلہ

اشک برساؤ۔۔۔


مقصد شبیر ہو اپنی حیات

ہو رواں ہر آنکھ سے نہر فرات

تو تصور تشنگیء شاہ کا

اشک برساؤ۔۔۔


جتنا رو سکتے ہو رو لو شاہ پر

ختم ہو جاے نہ جانے کب صبر

کیا بھروسہ زندگی کا اے رضا

اشک برساؤ۔۔۔