Kanz e Aza

جب چاند محرم

A noha. Lyrics in Urdu.

جب چاند محرم کا دیکھا

مظلوم کا قصہ یاد آیا


یثرب کی اداسی یاد آی

اور اجڑا مدینہ یاد آیا


دیکھا جو مہہ نو گردوں پر

خوں بہنے لگا آنسوں بن کر

نیزے کی انی کے ساتھ جواں

بیٹے کا کلیجہ یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


قابو نہ رہا کچھ بھی دل پر

سینے میں لگا غم کا نشتر

جب چاند کو دیکھا مثل کماں

بے شیر کا قصہ یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


مقتل میں جو پہنچی فوج خدا

تھرای زمیں گردوں کانپا

شبیر کو صحرا یاد آیا

عباس کو دریا یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


ہاتھوں سے کلیجہ تھام لیا

اور دیکھ کے مقتل کو روے

جب سرور دیں کو وقت سفر

صغرا کا تڑپنا یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


جب بزم حسینی میں دیکھا

لہراتے ہوئے پرچم حق کا

دریا کی ترای یاد آی

عباس کا شانہ یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


ناقے سے تڑپ کر مانجای

مقتل میں گری بے حوش ہوی

جب زیر فلک بے گور و کفن

مانجاے کا لاشہ یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


چونک اٹھتی تھی سوتے میں اکثر

راتوں کو رباب خستہ جگر

زنداں کے اندھیرے میں اس کو

گودی کا اجالا یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔


کوفے میں جو پہنچے آل نبی

پابند رسن تھے سب قیدی

حیدر کی دلاری بیٹی کو

بابا کا زمانہ یاد آیا

یثرب کی اداسی۔۔۔