آواز دے رہی ہے یہ زہرا اٹھو اٹھو
پھر غم کا چاند عرش پہ نکلا اٹھو اٹھو
اس چاند میں ہمارا بھرا گھر اجڑ گیا
نیزہ غموں کا میرے کلیجے میں گڑھ گیا
میرا حسین مر گیا پیاسا اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
اٹھو کرو حسین کی مجلس کا اہتمام
کرنا ہے تم کو ماہ محرم کا انتظام
دیکھو یہی ہے میری تمنا اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
اٹھو کی آ گیا ہے وہی غم کا مہینہ
جس میں یتیم ہو گیء معصوم سکینہ
آی ہے میرے ساتھ یتیمہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
رونا ہے اس کو جس پہ لعینوں نے کی جفا
دشت بلا میں جس کو کفن بھی نہ ملا سکا
میں اس کا لینے آی ہوں پرسہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
گودی میں میری کاٹا گیا ہے سر حسین
بتلاؤ کیسے آے بھلا ماں کے دل کو چین
پھٹتا ہے میرا غم سے کلیجہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
میں اس کی ماں ہوں مارا گیا ہے جو تشنہ کام
وقتِ اخیر بھی جو تمہیں کہہ گیا سلام
تم ہو اسی غریب کے شیعہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
اس خیر کے وایض میں تمہیں بخشواوں گی
تم کو لیےء بنا میں نہ جنت میں جاؤں گی
زہرا یہ تم سے کرتی ہے وعدہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔
وایض قریب ماہ محرم یہی صدا
آتی ہے میرے کانوں میں رہ رہ کے بار ہا
لکھنا ہے میرے لال کا نوحہ اٹھو اٹھو
آواز دے رہی ہے۔۔۔