ایام حسین
چاند محرم کا ہوا ہے عیاں
کالے لباسوں میں ہے پیر و جواں
گھر میں عزاخانہ سجاتی ہے ماں
ہاں یہ محرم کی ہے تیاریاں
یہ بارگاہ یہ مسجدیں یہ مجلسیں عبادتیں
ہے بول بالا آج بھی حسین تیری جیت کا
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
سجا دیےء گےء علم بچھا دیا ہے فرش غم
کرم ہے بی بی سیدہ کے گھر میں آگےء قدم
نبی بھی ہے علی بھی ہے حسن بھی ہے حسین بھی
ہاں پرسہ لینے آ گیء ہے ہم سے آل مصطفیٰ
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
ہے ولا عزا کا سلسلہ میرا
حلقہء ماتم ہے علاقہ میرا
نہ کبھی حسین کو بھلاؤں گا
فاطمہ زہرا سے ہے وعدہ میرا
ولایت علی رہے عزا رہے حسین کی
ہاں مقصد حسین مقصد حیات ہے میرا
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
مجلس عزا جلوس و تعزیہ
جھولے ذوالجناح علم کے سلسلے
جا بجا حسین کی سبیل ہے
ماتمی چلے ہیں حلقہ باندھ کے
گلی گلی نگر نگر سبھی ہے عازم سفر
رواں دواں ہے کربلا کے سمت کتنے قافلے
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
یا رب میری سوی ہوی تقدیر جگا دے
آنکھیں مجھے دی ہے تو کربلا بھی دکھا دے
اس سال اربعین پہ پیدل کروں سفر
یا رب مجھے حسین کا زوار بنا دے
کیا ہوا جو میں بہت غریب ہوں
اپنے مولا کے تو قریب ہوں
سال بھر نمک سے روٹی کھاؤں گا
پھر بھی کربلا ضرور جاؤں گا
وہ دن کبھی تو آے گا وہ کربلا بلاے گا
حسین اپنے عاشقوں کا دل نہیں ہے توڑتا
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
کروڑوں لوگ تیرے عشق میں سفر پہ چل دیےء
نجف سے کربلا کی سمت یہ پیادہ قافلے
قدم قدم لیےء علم سفر میں ہے یہ اہل غم
نگاہ سوے کربلا لبوں پہ سب کے ایک صدا
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
جہاں جہاں اٹھی نظر
حسین ہی حسین ہے
گلی گلی نگر نگر
حسین ہی حسین ہے
ہاں دیکھ لو کروڑوں سر
حسین ہی حسین ہے
زمیں سے دیکھو عرش پر
حسین ہی حسین ہے
حسینیوں کا راہ بر
حسین ہی حسین ہے
جہاں میں ہر زبان پر
حسین ہی حسین ہے
غم حسین میں جو اشک بار ہوتا ہے
کسی بھی ملک سے ہو اس سے پیار ہوتا ہے
نہ رنگ و نسل نہ مذہب کی کوئی قید یہاں
سبھی کا زایرین میں شمار ہوتا ہے
مرحبا چہلم شبیر منانے والے
گوشے گوشے سے چلے آتے ہیں آنے والے
محو حیرت ہے امیہ کے گھرانے والے
کہہ رہے ہیں یہ زمانے سے زمانے والے
شرط مذہب نہیں جس میں وہ ادارہ ہے حسین
آج ہر قوم یہ کہتی ہے ہمارا ہے حسین
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
حسین تو نے مسلکوں کے فاصلے مٹا دیےء
علم کسی نے اور کسی نے تازیے سجا دیےء
جو کلمہ گوہو نہیں ہے وہ بھی تیرے در پہ آ گےء
ہر آدمی کے واسطے ہے تیرا در کھلا ہوا
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔
تیرے چہلم کے لئے تیرے ماتم کے لئے
آ گےء کربوبلا یہ تیرے اہل عزا
بلند ہاتھ فضاؤں میں اور لبوں پہ بکا
حسین حسین
ماتمی کی ہے صدا
رہے ایام حسین
کربلا آے صدا
رہے ایام حسین
چاہتا ہے یہ خدا
رہے ایام حسین
سیدہ کی ہے دعا
رہے ایام حسین
گر کے یہ مظہر و فرحان نے سجدے میں کہا
حسین حسین
دل میں حسین حسین
جاں میں حسین حسین
ایام حسین۔۔۔