Kanz e Aza

ہے شمر کے ہاتھوں

A noha. Lyrics in Urdu.

ہے شمر کے ہاتھوں میں خنجر

خنجر کے تلے سرور کا گلا


زخمی ہے بدن جلتی ہے زمیں

ریتی پہ تڑپتا ہے پیاسا


فریاد کناں ہے جن و ملک

ہلتی ہے زمیں لرزا ہے فلک

کچھ دیر میں اب برسے گا لہو

کٹنے کو ہے شہ کا پیاسا گلا

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


آباد تھا کیسا گھر کل تک

تھے اکبر اور اصغر کل تک

ویران ہے زہرا کا چمن

چھوٹا ہی بچا ہے اور نہ بڑا

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


عباس اکیلا چھوڑ گےء

غربت میں کمر کو توڑ گےء

بے آس پڑا ہے جان نبی

اب کون سنے زینب کی صدا

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


بچی پہ یتیمی چھاے گی

رونے پہ طمانچے کھاے گی

اب آگ لگے گی خیموں میں

چھن جائے گی اب زینب کی ردا

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


کچھ دیر ہوی گودی اجڑی

فریاد کرے تو کس سے کرے

اب مانگ اجڑنے والی ہے

جاے تو کہاں جاے لیلیٰ

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


اس پیاس کا عالم کیا ہو بیاں

جلتا تھا جگر نظروں میں دھواں

ایک آہ نکلتی دل سے اگر

جل جاتی زمین کربوبلا

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔


اس سے بہتر بتلا تیری

قسمت کی بلندی کیا ہو گی

دربار حسینی میں احساں

مقبول ہوا تیرا نوحہ

ہے شمر کے ہاتھوں۔۔۔