ہو سلام اس پہ جو کہتی تھی میرے ویر حسین
خاک میں کس نے ملا دی تیری تصویر حسین
اپنے دو بیٹوں سے صدقہ بھی اتارا تیرا
روک پای نہیں میں ظلم کی شمشیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
میں نے صدموں میں بھی چھوڑا نہیں دامن تیرا
بیکفن تو رہا اور بے ردا ہمشیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
تیرہ ضربوں سے گلا کاٹا گیا ہے تیرا
کوئی بتلاے تو مجھکو تیری تفصیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
قتل جب تو ہوا روتے تھے لحد میں حیدر
خاک اڑاتی رہی خود مادر دلگیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
جو تیرے حلق سے جلتی ہوی ریتی پہ گرا
کربلا ہوگیء اس خون سے تعمیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
جشن مقتل میں مناتے رہے قاتل تیرے
بین دل تھام کے کرتی رہی ہمشیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔
بات یہ صفدر و مظہر نے کہی دنیا سے
کربلا آج بھی ہے آپ کی جاگیر حسین
ہو سلام اس پہ جو۔۔۔