ہاے علی اصغرم ہاے علی اصغرم
ہنسلیوں والے میرے ہو چکے بس اب خفا
ہاے علی اصغرم ہاے علی اصغرم
دشت میں تم کھو گےء جا کے کہاں سو گےء
موت کو اپنا لیا مجھ سے خفا ہو گےء
کیا میری آغوش سے بڑھ کے ہے تیر قضا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
غم کے اندھیرے بھی اب پوری طرح چھا چکے
دیکھ پرندے سبھی لوٹ کے گھر جا چکے
بات میری مان لے لال میرے لوٹ آ
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
جھولا بھی خاموش ہے قبر بھی ویران ہے
آج سے بستر تیرا خاک بیابان ہے
سوچا تھا کیا کیا مگر ہاے ہاے یہ کیا ہو گیا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
غم یہ میں کیسے سہوں بن تیرے زندہ رہوں
تو ہی بتا دے مجھے بی بیوں سے کیا کہوں
پوچھتی ہے مجھ سے سب چاند کہاں ہیں تیرے
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
جھولا جھلاوں گی میں لوری سناؤں گی میں
اپنے جگر بند دل کو میں چھپاؤں گی میں
کہتی ہیں رو رو کے یہ کب سے میری مامتا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
پھول سے لب کھول دے پیار سے ہنس بول دے
پھر میرے احساس کے کانوں میں رس گھول دے
آ بھی جا اچھا نہیں دیر تلک روٹھنا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
سنتی ہوں لپٹے ہو تم خوں بھری پوشاک میں
نیند نہیں آے گی پیرہن خاک میں
زخم دھلا دوں تیرے کرتہ بدل دوں تیرا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
روٹھ گیا آسماں ہو گیء دشمن زمیں
کس کو میں کہوں ہے بھی تو کوئی
اجڑی ہوئی گود پر تو ہی ترس کھا زرا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔
غیر ہوے جاتے ہیں عامر و نیر کے حال
ہے تیری درگاہ میں دونوں سراپا سوال
ماں تیری قربان ہو ان کی تو سن لے دعا
ہنسلیوں والے میرے۔۔۔