ہاے افسوس رہا سب کو افسوس رہا
اتنا موقع علی اکبر کو قضا نے نہ دیا
ماں تڑپتی رہی دولہا بھی بنانے نہ دیا
جانے کیا سوچ کے سینے سے علی اکبر نے
ہاتھ بابا کو بہت دیر ہٹانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
لاش اکبر پہ یہ کہتی تھا تڑپ کر لیلیٰ
فایدہ کوی تجھے ماں کی دعا نے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
لے گیء چھین کے بابا سے اجل اکبر کو
خط بھی ہمشیر کا بھائی کو سنانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
باپ شرمندہ ہے اس عالم غربت نے مجھے
چند خطرے تجھے پانی بھی پلانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
لگ گیء موت کی بھر پر جوانی میں نظر
ہاے تقدیر نے سہرا بھی سجانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
موت سے صرف رہے گا یہ گلہ اکبر کو
جو تھا صغرا سے وہ وعدہ بھی نبھانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
کیسے اٹھے گا ضعیفی میں جنازہ اس کا
باپ کو جس نے کبھی رنج اٹھانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
لگ گیا چاند کو لیلیٰ کے گہن مقتل میں
ماں کے ارمانوں کو پروان چڑھانے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔
کہہ کے روتی تھی یہی عامر و اختر ایک ماں
کون سا زخم مجھے کربوبلا نے نہ دیا
اتنا موقع علی اکبر کو۔۔۔