شرف کے شہر میں ہر بام و در حسین کا ہے
زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسین کا ہے
فرات وقت رواں دیکھ سوے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسین کا ہے
شرف کے شہر میں۔۔۔
زمین کھا گیء کیا کیا بلند و بالا درخت
ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسین کا ہے
شرف کے شہر میں۔۔۔
سوال بیعت شمشیر پر جواز بہت
مگر جواب وہی معتبر حسین کا ہے
شرف کے شہر میں۔۔۔
محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
یہ لفظ بھی تو میرے حال پر حسین کا ہے
شرف کے شہر میں۔۔۔
حضورِ شافعء محشر علی کہے کے یہ شخص
گناہ گار بہت ہے مگر حسین کا ہے
شرف کے شہر میں۔۔۔