Kanz e Aza

گزر گیء جو قیامت

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

گزر گیء جو قیامت کسی کو کیا معلوم

یتیم ہو گےء حسنین و زینب و کلثوم

علی شہید ہوئے علی شہید ہوئے علی شہید ہوئے


وہ زخم تھا کہ مصلہ لہو میں ڈوب گیا

امام وقت کا چہرہ لہو میں ڈوب گیا

ملک پکار کے کعبہ لہو میں ڈوب گیا

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


سر علی پہ لگی زہر میں بجھی تلوار

زمین چیخ اٹھی آسماں ہوا بے زار

خدا کے گھر میں لٹی فاطمہ کے گھر کی بہار

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


عجیب حال ہے دل کا پدر کی فرقت سے

حسین دل کو سنبھالے ہوئے ہیں ہمت سے

حسن کو دیکھ رہے ہیں نگاہ حسرت سے

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


یتیم و بیکس و مفلس کا ذمہ دار چلا

چلا جہاں سے غریبوں کا غم گسار چلا

سکوں جو بانٹ رہا تھا وہ بیقرار چلا

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


بہ وقت سجدہ کیا وار ابن ملجم نے

اٹھا نہ پائے امام اپنا سر سجدے بھی سے

فضا میں گونج اٹھے جبرییل کے نالے

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


سکوں کے ساتھ کوئی لمحہ بھی گزر نہ سکا

دواییں لاکھ ہوی سر کا زخم بھر نہ سکا

یہ آفتاب یوں ڈوبا کہ پھر ابھر نہ سکا

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


وہ آفتاب کی صورت سے روز ابھرتا تھا

وہ دشمنوں کی بھی مشکل کشائی کرتا تھا

اسی کو زخم دیا ہے جو زخم بھرتا تھا

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


انہیں پدر کی جدائی کا ہو گیا احساس

زباں سے کچھ نہیں کہتے خموش ہے عباس

بڑے ادب سے کھڑے ہیں مگر حسین کے پاس

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔


نبی کے بعد کچھ اس طرح سے پھری دنیا

پھر ایک دن بھی علی کی نہ ہو سکی دنیا

سرور میرے نظر سے بھی گر گیء دنیا

علی شہید ہوئے۔۔۔

گزر گیء جو قیامت۔۔۔