Kanz e Aza

کہتی رہی سکینہ

A noha written by Sardar. Lyrics in Urdu.

کہتی رہی سکینہ بیمار سارباں سے

ہو گی رہائی مر کے بھیا میری زنداں سے


اس کال کوٹھری میں ہے ظلم کا اندھیرا

مجھے چھوڑ کے نہ جاؤ دم گھٹ رہا ہے میرا

اصغر کی طرح میں بھی بچھڑی ہوں آج ماں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


ہے داغ طمانچوں کے محشر تلک رہیں گے

بھیا یتیم ہو کے کب تک ستم سہیں گے

معصوم پوچھتی تھی بیمار ناتواں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


در چھین کر کمینہ راہوں میں کہہ رہا تھا

تھے کان میرے زخمی اور خوں بہہ رہا تھا

روتی ہو کیوں لپٹ کر عباس کے نشاں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


اولاد والے مل کے انصاف خود کرے وہ

جن بیٹیوں کے بابا پردیس جا مرے وہ

روتی نہیں بچھڑ کر کیا اپنے بابا جاں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


بابا کو یاد کرکے زنداں میں رو رہی ہے

سینے پہ سونے والی مٹی پہ سو رہی ہے

کیا جرم ہو گیا تھا معصوم ننھی جاں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


سجاد نے جنازہ زنداں سے جب اٹھایا

افسوس ساتھ کوئی ہے کلمہ گو نہ آیا

ایسا سلوک کوئی کرتا نہیں مہماں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔


تاریخ کے معرق انصاف سے بتاییں

معصوم کو ملی ہے کس جرم کی سزائیں

سردار پوچھتا ہے ہر ایک مسلماں سے

کہتی رہی سکینہ۔۔۔