Kanz e Aza

کہا رباب نے رو کر

A noha written by Raza Ali Khan Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

کہا رباب نے رو کر وطن چلو بیٹی

یہ ماں ہو تم پہ نچھاور وطن چلو بیٹی


تڑپ تڑپ کے میں روتی ہوں ہر گھڑی اب تو

رہائی قید سے سن کر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


کھلا پلا کے سلایا کروں گی پہلو میں

یہ وعدہ کرتی ہے مادر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


نہ اب طمانچے نہ شمر لعیں کا ڈر ہوگا

نہ کوئی چھینے گا گوہر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


ہر ایک لمحہ جسے یاد کر کہ روتی تھی

ہے منتظر وہ تیرا گھر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


بہانا شمر کا پانی وہ تم کو تڑپ کر

نہ بھول پای وہ منظر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


اندھیری رات ہے اور اک لہو کا عالم ہے

سکون پاؤ گی کیوں کر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


کسی خوشی کی تمنا وہ ماں کرے کیسے

کہ جس پہ ٹوٹا ہو محشر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔


رباب قبر سکینہ سے جب رضا اٹھی

ہر ایک لمحہ تھا لب پر وطن چلو بیٹی

کہا رباب نے رو کر۔۔۔