Kanz e Aza

کس سے فریاد کروں

A noha written by Akhtar Zaidi. Lyrics in Urdu.

خواہر شاہ تڑپ کر یہی دیتی تھی صدا

کس سے فریاد کروں

دیکھتی رہ گیء میں گھر میرا برباد ہوا

کس سے فریاد کروں


میں نے اٹھارہ برس نازوں سے پالا تھا جسے

آج روتی ہوں اسے

خاک ذلفوں میں ہے اور خوں میں سینہ ہے بھرا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


ہاے وہ اصغر معصوم بھی میداں کو گیا

تیر گردن پہ لگا

مجھ سے دیکھا نہیں جاتا ہے وہ خالی جھولا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


رن کو جا کر جو علمدار نہ واپس آیا

میرا دل ٹوٹ گیا

میرا بھائی میری چادر کا محافظ نہ رہا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


خنجر ظلم جو مظلوم کی گردن پہ چلا

تھی قیامت برپا

قتل شبیر ہوئے ہو گیء زینب تنہا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


کیسی شادی ہوئی دولہا جو بنا ابنِ حسن

اور کبرا تھی دلہن

ٹکڑے دل ہو گیا دولہا کا جو لاشہ آیا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


گرم ریتی پہ میرے بھائی کا لاشہ تھا پڑا

سر تھا نیزے پہ چڑھا

ڈالتی جسم پہ ہوتی جو میرے سر پہ ردا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


آییےء بابا کہ اب آپ کا گھر جلتا ہے

سب کا دم گھٹتا ہے

کس کو آواز دوں اب کون سہارا دے گا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


یہی کوفہ ہے جہاں اب بھی ہے بابا کا مکاں

در بدر ہم ہے یہاں

سب ہمیں بھول گےء ایسا زمانہ بدلہ

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


داخلہ شام میں ایک حشر بنا میرے لئے

سر ہمارے تھے کھلے

بے ردائی کے وہ لمحات کے دم گھٹتا تھا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


ہم رسن بستہ تھے اور تخت

تھا بانیء شر

طشت میں آنکھوں سے وہ درد کا منظر دیکھا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


شمر نے ایسے سکینہ کا گلا باندھا ہے

اس کا دم رکتا ہے

مجھ سے دیکھا نہیں جاتا ہے تڑپنا اس کا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


تازیانوں سے جو عابد کا بدن ہے زخمی

میرا دل ہے چھلنی

ایسی زنجیر کہ گردن سے لہو بہتا تھا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


قید میں ہاے سکینہ نے جو دم توڑ دیا

یاد آے بھیا

خوں بھرے کرتے میں عابد نے اسے دفن کیا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


ظلم کی ہار ہوی قید سے کنبہ چھوٹا

غم مگر ساتھ رہا

گھر کی بربادی کا منظر میری آنکھوں میں رہا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


جبکہ لوٹے ہوئے اسباب کو میں نے دیکھا

پیرہن بھای کا

عصرِ عاشور کا ہر لمحہ پلٹ کر آیا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔


لب پہ زینب کے تھا اختر یہی نوحہ پیہم

کون دیکھے میرا غم

میرا اب کوی نہیں عابد مضطر کے سوا

کس سے فریاد کروں

خواہر شاہ تڑپ کر۔۔۔