کربلا میں روز عاشورہ فضا ٹھہری رہی
وہ تشنہ لب کا معجزہ ٹھہری رہی
اس کے دامن میں نہ جانہ سانحہ کیا ہو گیا
عالم سکتہ میں ہر عالقامہ ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
آگئے مشک و علم تو خیمہ گاہ شاہ میں
دور ساحل پر بپا کوئی فضا ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
ماں پھوپھی تو آگئی ابن حسن کی لاش پر
فاطمہ کبٰری وہاں بند حیا ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
کیا زمانے میں کوئی اس طرح کی بیوہ بھی ہے
ہاتھ میں کنگن نہیں ٹھہرے حنا ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
ظالموں نے سر سے زینب کے ردا تو چھین لی
ہاں مگر تطہیر کی منصف ردا ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
آگئی خیمے میں واپس شہہ کے کہنے سے رباب
دیر تک خیمے کے در پر ماں اداس ٹھہری رہی
---کربلا میں روز
تعزیے اٹھے علم اٹھے اٹھا فرش عزا
جس جگہ مجلس بپا تھا فاطمہ ٹھہری رہی
---کربلا میں روز