Kanz e Aza

کربلا آ گئے

A noha written by Gohar Jarchvi. Lyrics in Urdu.

کربلا آ گئے اسلام بچانے والے


بِچھ گیا فرشِ اعزا چھڑ گئی شبیر کی بات

عرش والے بھی ہیں اب فرش پہ آنے والے

کربلا آ گئے۔۔۔


کس قدر چین سے سوتے ہیں سرِ کرب و بلا

دینِ اسلام کی تقدیر جگانے والے

کربلا آ گئے۔۔۔


میرے آقا تیری غربت پہ ضعیفی پہ سلام

اے جواں بیٹے کی میت کو اُٹھانے والے

کربلا آ گئے۔۔۔


بے خطر ہو کہ ستائیں گے سکینہ کو عدُو

ی کو بچانے والےاب کہاں ظُلم سے بچ

کربلا آ گئے۔۔۔


حشر کے روز جہنم میں جلیں گے آخر

بن میں سادات کے خیموں کو جلانے والے

کربلا آ گئے۔۔۔


سب تیرے شعر زمانے کو سُناتے ہیں گوہر

پڑھنے والے ہوں نئے چاہے پُرانے والے

کربلا آ گئے۔۔۔