پابند اگر غازی علمدار نہ ہوتا
زینب کا کھلا سر سر بازار نہ ہوتا
عباس کو لڑنے کی اگر ہوتی اجازت
پھر غازی سکینہ سے شرم سار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
کرتے نہ وضو خوں سے حسین ابنِ علی بھی
معصوم جو پانی کا طلب گار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
جاتی نہ کبھی آگ میں ہاے ثانیء زہرا
جلتے ہوئے خیموں میں جو بیمار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
رخسار سکینہ پہ طمانچے بھی نہ لگتے
اس طرح یتیمی کا بھی اظہار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
سجاد کو غش آتا نہ راہوں میں کبھی یوں
زینب تیری چادر کا تکرار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
سجدے میں اگر سر کو نہ شبیر کٹاتے
یوں دین محمد کا بھی پرچار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔
تنہا سر زنداں نہ کبھی مرتی سکینہ
بابا سے سکینہ کو اگر پیار نہ ہوتا
پابند اگر غازی۔۔۔