Kanz e Aza

وطن چلو اماں

A noha written by Sachey Bhai. Lyrics in Urdu.

سکینہ کہتی تھی رو کر وطن چلو اماں

بہت ہے دل میرا مضطر وطن چلو اماں


گلے میں ڈال کہ نانی کے سب کے سب باہیں

ہر اِک شہید کو جسطرح جسقدر چاہیں

وہیں پہ روئیگے کھُل کر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


بتائیں جھیلینگے آخر یہ سختیاں کب تک

پڑے رہینگے یونہی زیرِ آسماں کب تک

وطن سے دور کھُلے سر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


چھپائے بیٹھیں ہیں سینے میں جانے کتنے غم

لپٹ کے روینگے عابد کی بیڑیوں سے ہم

برائے سبطِ پیمبر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


نہ جانے کیسی عداوت ہے ہم سے اعدا کو

طمانچے کھائے کیا جب بھی یاد بابا کو

نہ رو سکے کبھی کھُل کر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


سِنا کلیجے میں اکبر کے دیکھ لی ہم نے

چچا گزر گئے جاں سے نہ آہ کی ہم نے

ہے ایک بوجھ سا دل پر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


یہ ختم ہونگے بھلا کب ستم زمانے کے

ہیں کاٹتے در و دیوار قیدخانے کے

میں مر نہ جاوں یہاں پر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔


اب اور جھیلنے ہیں ہم کو کتنے آخر غم

وطن سے دور بیابانِ کربلا میں ہم

لُٹا چکے ہیں بھرا گھر وطن چلو اماں

سکینہ کہتی تھی رو کر۔۔۔