جان سکینہ کی جب آی لبوں پر
سوکھا ہوا مشکیزہ لای وہ مضطر
دیکھا بڑی یاس سے بچی نے چچا کو
دست ادب جوڑ کے کہنے لگی روکر
یہ لو مشک و الم تمکو میری قسم
آؤ دلادوں میں اذن شاہ امم
رکھ لو سکینہ کا یہ مان
پانی لے او عمو جان
حسرت ہے یاس ہے کس درجہ پیاس ہے
کیا میری پیاس کا تم کو احساس ہے
آی لبوں پہ اب یہ جان
پانی لے او عمو جان
بچے تشنہ جگر بیٹھے ہیں نوحہ گر
پیاس کے چھالے ہیں ان سب کے ہونٹوں پر
پیاسوں کے تم ہو نگہبان
پانی لے او عمو جان
العطش کی صدا سنتی ہے علقمہ
سنتے ہیں مشکیزے نوحہ سکینہ کا
گر تم کو پیاسوں کا ہے دھیان
پانی لے او عمو جان
نازش کربلا تم ہو فخر وفا
پیاسوں کی اس ہو پھپھیوں کی ہو ردا
لللہ شیر نا یستان
پانی لے او عمو جان
جاؤ حافظ خدا مثل خیبر کشا
دریا کو چھین کر بھر لینا مشکیزہ
بازوے سیدے ذیشان
پانی لے او عمو جان
وعدہ نبھانا ہے دریا پہ جانا ہپانی بھی لانا ہے
تم کو بھی آنا ہے
تم مجھ پہ میں تم پہ قربان
پانی لے او عمو جان
سکینہ میری پیاری سکینہ
سکینہ میری پیاری سکینہ
سن کر بھتیجی کی بات شیر جری
بولا قربان ہے تم پر یہ جاں میری
تم جو کہتی ہو میری جان
پانی لے او عمو جان
مانگے مظہر دعا رب مشکل کشا
روز محشر کہے تجھ سے خیرالنسا
نوحہ سنا وہی عرفان
پانی لے او عمو جان