ہاے بیکسی بھای اور بہن کی
شام ہاے شام
بے ردا دیکھ کر رو رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بولی زینب میرا آسرا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
سورہء کہف کی ہے تلاوت
میرے بھائی کے سوکھے لبوں پر
بس کلام خدا کی ہے قرات
میرے بھائی کے سوکھے لبوں پر
کبریا کی ثنا کر رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
امت جد کو خود بخشوانے
آیا تھا کربلا میرا بھائی
اور شفاعت کے رستے بتانے
آیا تھا کربلا میرا بھائی
احد طفلی ادا کر رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
مانگتی ہوں ردا جب کسی سے
تھر تھراتا ہے نیزے پہ بھای
مر گےء ہاے تم میرے بھیا
موت مجھکو مگر کیوں نہ آی
پر دلاسے مجھے دے رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
چھن رہے ہیں سکینہ کے گوہر
کھا رہی ہے طمانچے وہ پیہم
کہہ رہی ہے وہ اے میرے بابا
کر رہی ہے وہ رو رو کے ماتم
بے بسی سے اسے دیکھتا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
تھی جو بھای کے آنکھوں ٹھنڈک
ہاے وہ بنت شاہ مدینہ
کربلا سے چلے ہم جو کوفہ
گر گیء راستے میں سکینہ
خود بخود راہ رک گیا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
ہم نے اس طرح سے زندگی میں
ایسے رستے تو دیکھے نہیں تھے
اسی کوفے کے بازار سے ہم
کبھی بے پردہ گزرے نہیں تھے
بس یہی سوچ کر رو رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔
وہ جو بی بی پہ رستے میں گزرے
پھٹ رہے ہے جگر اس علم سے
شادماں تھا جو زینب کا نوحہ
لکھ دو ماجد اپنے قلم سے
میرا غمخوار ہر دم رہا ہے
نوکِ نیزہ پہ بھای میرا
بے ردا دیکھ کر۔۔۔