بابا جاں بابا جاں
میری کہانی سنو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
بابا قسم کھا کے کہتی رہی
کرتا نہیں تھا یقیں یہ کوئی
اب تم ہی دے دو گواہی میری
ان شامیوں سے کہو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
عاشور تک یہ ضعیفی نہ تھی
بالوں میں میرے سفیدی نہ تھی
تم جب گےء تھے میں ایسی نہ تھی
لہجے سے پہچان لو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
کہتا تھا ظالم ستاؤ اسے
درے طمانچے لگاؤ اسے
نیزے دکھا کر ڈراؤ اسے
معلوم تھا شمر کو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
باغی کی بیٹی سمجھ کر مجھے
بچوں نے مارے ہے پتھر مجھے
رہنا نہیں اب یہاں پر مجھے
بس کربلا لے چلو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
ضد کی تھی بچپن میں جب آپ نے
آے تھے ملبوس فردوس سے
آج اپنی مادر سے میرے لئے
میرا کفن مانگ لو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
زنداں کا نقشہ بدل جائے گا
کچھ دیر میں دم نکل جائے گا
دل جاتے جاتے بہل جائے گا
صغرا کی باتیں کرو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
مجھ کو طمانچہ ہی ایسا لگا
نظروں میں میری اندھیرا ہوا
میری کمر میں بھی خم آ گیا
داغ رسن دیکھ لو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔
سر اپنے بابا کے سر پر رکھے
بولی تکلم وہ روتے ہوئے
سب مارنے پر تلے ہیں مجھے
تم کہہ دو جیتی رہو
بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
میری کہانی سنو۔۔۔