Kanz e Aza

میری سکینہ سوجا

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ میری سکینہ سوجا

جاگتی ماں نے کہا میری سکینہ سو جا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


جو تجھے خوف ہے شاید میں اسے کم کردوں

آجا آنکھوں پہ تیرے ناد علی دم کردوں

دور کیوں بیٹھی ہے آ میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


باپ کے سینے پہ عادت ہے تجھے سونے کی

میری گودی تیرے قابل تو نہیں ہے پھر بھی

ہے میرے دل کی صدا میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


چار برسوں میں نہ زحمت دی کبھی تونے مجھے

اپنی خدمات کا مجھے آج تو موقع دے دے

ہوگا احسان تیرا میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


قید خانے میں جو آ جائے نگے تیرا بابا

قد اٹھا دونگی تجھے شانہ ہلا کر تیرا

اچھا کچھ دیر زرا میری سکینہ سو جا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


مجھ سے دیکھا نہیں جاتا یہ تیرا درد جگر

یہ بتاتے ہوئے اچھا تو نہیں لگتا مگر

اب نہ آئے نگے چچا میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔


صابروں کا یہ قرینہ تو نہیں ہے بی بی

یہ ہے پردیس مدینہ تو نہیں ہے بی بی

کرکے بس شکر خدا میری سکینہ سوجا

آجا اصغر کی جگہ۔۔۔