Kanz e Aza

میدان کی جلتی ریتی

A noha written by Israar. Lyrics in Urdu.

میدان کی جلتی ریتی پر

ایک پیاسے کی پیشانی ہے

اس سجدۂ آخر پر شہ کے

عالم کو بڑی حیرانی ہے


ہر آنے والے کو بچے

تکتے ہیں نگاہ تشنہ سے

اس درد میں ڈوبے منظر سے

دریا بھی پانی پانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔


ہاتھوں پہ پدر کے میداں میں

اسلام بچانے جاؤں گا

حیدر کے یہ ننھے پوتے نے

کیا بات یہ دل میں ٹھانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔


معصوم اشاروں کے حملے

باطل کی کمر کو توڑ گےء

یہ فتح قلوب اعدا پر

بے شیر تیری لا ثانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔


ایک لاشہء بے سر سے لپٹی

معصوم سکینہ روتی ہے

خوشبوے پدر سے مقتل میں

اس لاش کو وہ پہچانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔


جس روز سے کنبہ قتل ہوا

اس روز سے اہل بیت کے گھر

ہر وقت ہے یا تو سینہ زنی

یا لب پہ نوحہ خوانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔


اسرار نہ اتنا غم ہوتا

زینب کی اسیری کا دل پر

ایک فرد بھی کہہ دیتا اس دم

لوٹا نہ اسے سیدانی ہے

میدان کی جلتی۔۔۔