Kanz e Aza

میرا اصغر کدھر

A noha written by Ainee Rizvi. Lyrics in Urdu.

ہاتھوں سے اپنا پکڑے کلیجہ جگر فگار

ام رباب ڈھونڈتی ہے اپنا گلعزار

خیمے کے در پر آتی ہے ہو ہو کے بیقرار

رخ کر کے پھر بقیہ کا کہتی تھی بار بار

جیسے پسر سنار کا کھویا ہوا ملا

مجھکو بھی میرے لال کا بتلاییےء پتہ

اے بی بی سیدہ میرا اصغر کدھر گیا


معجز نما ہے طاہرہ خیرالنسا ہیں آپ

ہم عورتوں کے واسطے مشکل کشاء ہیں آپ

باہوں میں میری جھولنے والا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


در سے کبھی نہ آپ کے خالی گیا کوئی

مردہ دلہن کو آپ نے بخشی تھی زندگی

مجھکو بھی اب بتائیں خدارا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


جھولے میں ڈھونڈتی ہوں کبھی خیمہ گاہ میں

پھرتا ہے میرا لاڈلا میری نگاہ میں

ہنستا ہوا وہ پیارا سا چہرہ کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


افسوس ایک برس کی کمائی ہوئی نہ تھی

ہاے ہاے ابھی تو دودھ بڑھای ہوی نہ تھی

پپڑاے ہونٹوں والا وہ پیاسا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


چھ ماہ کا ہے لال میرے دل کا چین ہے

ٹھنڈک ہے میری آنکھوں کی وہ نور عین ہے

روشن تھا جس سے گھر وہ ستارہ کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


قدموں سے اپنے چل کے سدھارا نہ ہاے ہاے

ماں کہہ کے ایک دفعہ بھی پکارا نہ ہاے ہاے

خیمے میں مجھکو چھوڑ کے تنہا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


تقسیر بہل کیجیےء لونڈی ہوں آپ کی

ایک ماں کا درد ماں ہی ہے دنیا میں جانتی

پوچھوں میں کس سے ہنسلوں والا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


آی صدا اے بیٹی میری کیوں اداس ہے

اصغر تو تیرا آج سے دادی کے پاس ہے

کہنا نہ اب کلیجے کا ٹکڑا کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔


عینی صدا یہ سنتے ہی خاموش ہو گیء

گہوارہ خالی دیکھ کے بے ہوش ہوگیء

عامر کہا نہ پھر یہ دوبارہ کدھر گیا

اے بی بی سیدہ۔۔۔