عاشور کے دن وہ شور اٹھا
میدان سے لے کر خیمے تک
تھی تیروں کی گھنگھور گھٹا
میدان سے لے کر خیمے تک
اکبر کو اٹھایا جب شہ نے
اور پاؤں سے وہ خط دیتے چلے
ایک نقش زمیں پر بانٹا گیا
میدان سے لے کر۔۔۔
اکبر کا جنازہ کاندھوں پر
زہرا کا پسر لایا تو مگر
سو بار زمیں پر گر کے اٹھا
میدان سے لے کر۔۔۔
ہاتھوں پہ اٹھا کر میت کو
چلتے ہیں کبھی رک جاتے ہیں
اللہ وہ رستہ کیسے کٹا
میدان سے لے کر۔۔۔
یہ چاند سا چہرہ اصغر کا
مٹی میں چھپاؤں گا کیسے
یہ سوچ کے شہ نے پیار کیا
میدان سے لے کر۔۔۔
ایک لاش اٹھا کر لاے ہیں
ایک لاش اٹھانے جاتے ہیں
عاشور کو بس یہ ہوتا رہا
میدان سے لے کر۔۔۔
گھوڑے سے یہ اپنے رو کے کہا
بن بازؤں والے غازی نے
اے اسپ مجھے پہنچا دے زرا
میدان سے لے کر۔۔۔
عباس کا لاشہ رو رو کر
دریا کی ترای پر چھوڑا
لاے ہے علم شبیر جھکا
میدان سے لے کر۔۔۔
بھای کی شہادت کا لوگوں
زینب کو یقیں تب آ ہی گیا
رہوار جو آیا خوں میں بھرا
میدان سے لے کر۔۔۔
جس وقت بھی عامر سرور کا
نظرانہ کوئی مقبول ہوا
ہر گام پہ عینی شکر کیا
میدان سے لے کر۔۔۔