موت آی اور علی اصغر کو بہلا لے گیء
ہاے وہ بھی تین دن کا بھوکا پیاسا لے گیء
آگ خیموں میں لگی اصغر کا جھولا جل گیا
ایک نشانی رہ گیء تھی وہ بھی دنیا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
باپ کی آنکھوں کے آگے مر گیا کڑیل جواں
سینۂ اکبر سے جب برچھی کلیجہ لے گیء
موت آی اور۔۔۔
شب کی بیاہی اپنی آنکھوں میں بسا کر دشت سے
خوں میں لپٹا ہوا دولہا کا سہرا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
اپنے بچوں پر نہ روی بھائی کے غم کے سوا
عشق آے بھی تو زینب دل کو سمجھا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
خاک پر تڑپے ہے کیا کیا گلبدن غنچہ دہن
صبحِ عاشورہ بہاریں باغ زہرا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
قید میں بچی نے توڑا ہے اس صدمے کے بعد
تشنگی میری میرے عمو کو دریا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
بھائی کا غم بازوؤں پر نیل اور بے پردگی
لے کے کیا آی تھی زینب اور کیا لے گیء
موت آی اور۔۔۔
قید سے چھٹ کر مدینے جا کے بانو کیا کرے
زندگی کی آخری حسرت سکینہ لے گیء
موت آی اور۔۔۔
خاک پر ہر عمر کا لاشہ پڑا ہے اے سرور
دو پہر میں موت گھر کا گھر یہ کس کا لے گیء
موت آی اور۔۔۔