معصوم سکینہ پیاسی ہے
یہ سوکھے ہوے لب خشک زباں
بیتاب عطش ننھی سی جاں
معصوم سکینہ پیاسی ہے
یہ تشنہ لبی یہ جلتی زمیں
پانی کا کوی امکان نہیں
نازک سے جگر سے اٹھتا دھواں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
بچی کی صدا پانی پانی
آنکھوں میں حرم کے ویرانی
مضطر ہے پھپھی بیتاب ہے ماں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
کیا کوزہ گر کر ٹوٹ گیا
یا آس کا دامن چھوٹ گیا
کیا اب نہ چچا آےنگے یہاں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
اے پتھر دل بہتے دریا
تجھکو بھی ترس آیا نہ زرا
کس کام کا تیرا آب رواں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
عباس تھے اتنے شرمندہ
ساحل پہ یہ کہکے دم توڑا
کس منہ میں بھلا میں جاؤں وہاں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
دل خون ہوے جاتے ہیں مگر
بچی کو تسلی دے کیوں کر
خود پیاس سے ہے سب پیرو جواں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔
لکھوں بھی تو کیا لکھوں اختر
لرزا ہے قلم پانی ہے جگر
نوحے ہے یہ میرے اشک رواں
معصوم سکینہ پیاسی ہے۔۔۔