Kanz e Aza

مسافروں کو مدینہ

A salaam written by Najm Afandi. Lyrics in Urdu.

سفر ہے کس کا کہ طوبا سلام کہتا ہے

فراز عرش معلیٰ سلام کہتا ہے

یہ کون جاتا ہے کعبہ سلام کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ سلام کہتا ہے


حسین یہ کرم کار ساز یہ کہنا

درود و عشق و سلام نیاز کیا کہنا

یہ حسن کی نگاہ امتیاز کیا کہنا

کسی کا جلوۂ یکتا سلام کیا کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ۔۔۔


کدھر سے درد کے مالک ہواے درد آی

یہ کس کی آہ تڑپ کر فضا میں لہرای

چلے ہو لیکے کدھر نازش مسیحائی

کوئی مریض تمہارا سلام کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ۔۔۔


یہ جانتے ہیں بنے ہو راہ رضا کے لئے

بہت دنوں سے ہو بے چین کربلا کے لئے

حسین مڑ کے زرا دیکھ لو خدا کے لئے

رواق مشہد زہرا سلام کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ۔۔۔


نظر کے ہے یہ اشارہ زباں نہیں کھلتی

کسی کے درد کے مارے زباں نہیں کھلتی

نبی کے راج دلارے زباں نہیں کھلتی

دلوں کا درد مسیحا سلام کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ۔۔۔


سلام لیجیے آقا اب اپنے بندوں کا

ہر ایک قوم کے ملت کے حق پسندوں کا

سلام سارے زمانے کے درد و مندوں کا

حسین سارا زمانہ سلام کہتا ہے

مسافروں کو مدینہ۔۔۔