Kanz e Aza

مجھکو سینے پہ

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

بین یہ شام غریباں میں سکینہ نے کیا

نیند کیا آے گی کہ بستر ہے نہ تکیہ نہ ردا

مجھکو سینے پہ سلا لو بابا


پہلے ان تیروں کو سینے سے نکا لو بابا

اور پھر مجھکو کلیجے سے لگا لو بابا

یہ بتلاؤ کہ کیوں ہو گےء تم مجھ سے خفا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


خون میں ڈوبے بی بیاں سے ڈر لگتا ہے

کبھی مقتل کبھی زنداں سے ڈر لگتا ہے

حوصلہ دو مجھے ڈھارس تو بندھا دو بابا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


کھاے درے تو میں سمجھی کہ اسیری کیا ہے

آج معلوم ہوا مجھکو یتیمی کیا ہے

خاک پر بیٹھی ہوں اب حال ہے یہ غربت کا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


کوی مرقد نہیں کوئی جنازہ بھی نہیں

لاش پر کیسا کفن اب تو وہ کرتہ بھی نہیں

تو نے مانگا تھا جو فضہ پرانا کرتہ

مجھکو سینے پہ۔۔۔


تم تھے مشہور میرے ناز اٹھانے والے

اپنی بیٹی کو کلیجے سے لگانے والے

آج تم سو گےء اور دھیان بھی آیا نہ میرا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


خوشبو یہ آپ کی میں پا کے چلی آی ہوں

وہ اندھیرا ہے کہ گھبرا کے چلی آی ہوں

جسے خیموں کا پھپھی دے رہی ہونگی پہرہ

مجھکو سینے پہ۔۔۔


دیکھیےء خاک پہ بکھرا ہوا کوزہ میرا

آپ کے بعد بھی ٹوٹا نہیں فاقہ میرا

کبھی کھاے ہے طمانچے تو کبھی آشک پیا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


آپ کی سانسوں سے ہر سانس میں راحت تھی مجھے

آپ کے سینے پہ سونے کی تو عادت تھی مجھے

کون سوتا ہے بدل جائے جو سونے کی جگہ

مجھکو سینے پہ۔۔۔


میں تڑپتی ہی رہی آپ خفا ہو بھی گےء

خاک پر آپ کو نیند آ بھی گیء سو بھی گےء

کیا اسی واسطے خالق سے مجھے مانگا تھا

مجھکو سینے پہ۔۔۔


رات بھر شام غریباں ہمیں تڑپتی ہے

نیند پھر عامر اور نیر کو کہاں آتی ہے

یاد آتا ہے جو شہزادیء غم کا نوحہ

مجھکو سینے پہ۔۔۔