Kanz e Aza

مظلوم میری بچی

A noha written by Mujahid Hussain. Lyrics in Urdu.

مظلوم میری بچی کیسے ہو دفن تیرا

کہتی تھی روکے بانو دل مضطرب ہے میرا


کس بیکسی میں تیرا لاشہ پڑا ہوا ہے

نیلے ہیں گال اب تک کرتہ لہو بھرا ہے

عباس آ کے دیکھو کیا حال ہو گیا ہے

تیری مصیبتوں پر ٹکڑے جگر ہے میرا

مظلوم میری بچی۔۔۔


پردیس میں یہ کیسی افتاد کی گھڑی ہے

سینے پہ سونے والی اب خاک پر پڑی ہے

خاموش ہے سکینہ ماں دیکھتی کھڑی ہے

کچھ اور بڑھ گیا ہے زندان کا اندھیرا

مظلوم میری بچی۔۔۔


چاروں طرف اداسی اس غم کی چھا رہی ہے

غربت تیری سکینہ سب کو رلا رہی ہے

بیکس یتیم بچی دنیا سے جا رہی ہے

اس شام غم کا یا رب ہو گا کبھی سویرا

مظلوم میری بچی۔۔۔


تیری مصیبتوں کا پر درد یہ سماں ہے

زخمی ہے پشت تیری کانوں سے خوں رواں ہے

گردن پہ ریسماں کا ابھرا ہوا نشاں ہے

بیمار ہے برادر ہر سمت ہے اندھیرا

مظلوم میری بچی۔۔۔


عابد تڑپ رہے ہیں رخصت ہوی سکینہ

اس غم سے اب مجاہد اک حشر سا ہے برپا

ماتم سے گونجتا ہے تاریک قید خانہ

بانو یہ کہہ رہی ہے حافظ خدا ہے تیرا

مظلوم میری بچی۔۔۔