Kanz e Aza

مر جاے نہ سکینہ

A noha written by Gohar Jarchvi. Lyrics in Urdu.

مر جاے نہ سکینہ زندان میں تنہا ہے

گھیرے ہوے بچی کو غربت کا اندھیرا ہے


یہ کیسی یتیمی ہے جو ہے وہ رلاتا ہے

نہ کوئی تسلی ہے نہ کوئی دلاسہ ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


لب خشک ہے بچی کے اور ہاتھ رسن بستہ

کچھ خاک ہے بالوں میں بوسیدہ سا کرتہ ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


سہمی ہوی بیٹھی ہے اک کونے میں شہزادی

آہٹ بھی جو ہوتی ہے دل کانپنے لگتا ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


جس وقت تڑپتی ہے بابا کو صدا دے کر

معصوم کی حالت پر زندان بھی روتا ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


کل سوی تھی شہزادی شبیر کے سینے پر

اب خاک کا بستر ہے اور خاک کا تکیہ ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


لللہ کوی جا کر بچی کو چھڑا لاے

ظالم کے طمانچوں سے بہل سکینہ ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


یوں تڑپتی سکینہ کے گھبرا گیء زینب بھی

رو رو کے اسیروں نے غازی کو پکارا ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔


بس اتنا کہا گوہر اور مر گیء شہزادی

بن باپ کے دنیا میں جینا کوئی جینا ہے

مر جاے نہ سکینہ۔۔۔