ماتم ہے سامرہ میں امام حسن کا آج
سایہ سروں سے اٹھ گیا شاہ زمن کا آج
روتی ہے سر کو پیٹ کے نرجس با حال زار
بیوہ ہوی میں اٹھ گیا والی جہاں سے آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
خیرالنسا کو ہاے رلایا مزار میں
تازہ کیا ہے ماتم کربوبلا کو آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
چھوڑا نجف کو سامرہ پہنچے ہے مرتضیٰ
ماتم کناں حبیب خدا خلد میں ہے آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
ہے چاک گریباں اور سر ہے کھلا ہوا
ہاے خاک سر پہ ڈالے امام زماں ہے آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
غربت میں ہم کو چھوڑ چلے ہاے بابا جاں
بیکس یتیم جہاں میں تنہا ہوا ہے آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
غسل و کفن دیا اور لحد میں لٹا دیا
لو خاک سامرہ بنی خاک شفا ہے آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔
قدسی وہ چاند چھپ گیا بادل کے درمیاں
غیبت شروع ہوی ہے امام زماں کی آج
ماتم ہے سامرہ۔۔۔