قل لا اسلکم الیہ اجرن
الالمودت فی القرباء
میرا خطاب ہے قرآن پڑھنے والوں سے
خدا کے دین کا عنوان پڑھنے والوں سے
سوال اجر رسالت کو کیسے بھول گےء
کتاب یاد ہے عطرت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
ہر ایک عہد کے دیدار یہ جواب تو دے
تلاوتوں کے پرستار یہ جواب تو دے
رضاے حق کے طلبگار یہ جواب تو دے
شریک کار مشیعت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
رسولِ پاک کی محنت کا واسطہ جا گو
جواب چاہیےء مجھکو میرا سوال سنو
نبی کے دوش کی کامل تو یاد ہے سب کو
سوار دوش رسالت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
بغیر شمع کے ہر سو بھٹکتے پروانوں
شعور و فکر کی دنیا میں آؤ دیوانوں
ہزار سجدہ کیےء تم نے اے مسلمانوں
بتاؤ روح عبادت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
وجود حق کی علامت کو لوٹنے والوں
امیر ملک سخاوت تو لوٹنے والوں
خدا کے گھر میں امامت تو لوٹنے والوں
نبی کے ان کی قرابت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
ستم سے قرض چکایا ہے گر تو یہ بھی بتاؤ
نبی کو خون رلایا ہے گر تو یہ بھی بتاؤ
در بتول جلایا ہے گر تو یہ بھی بتاؤ
حدیث جز رسالت کو کیسے بھول گےء
قل لا اسلکم۔۔۔
نبی نے گود سے جس کو کبھی جدا نہ کیا
نبی کے پہلو میں اس کو نہ دفن ہونے دیا
حسن کی لاش پہ تیروں کا ابر برسایا
نبی کے لال کی عظمت کو کیسے بھول گئے
قل لا اسلکم۔۔۔
حروف آیت قرآن بکھیرنے والوں
نبی کے لال کو جنگل میں گھیرنے والوں
گلوے شاہ پہ تلوار پھیرنے والوں
نبی کی بیٹی کی محنت کو کیسے بھول گئے
قل لا اسلکم۔۔۔
پسر کو بانوے مضطر کے مارنے والوں
زمیں سے خون کے چشم ابھارنے والوں
جوان کے سینے میں برچھی اتارنے والوں
رسول حق کی شباہت کو کیسے بھول گئے
قل لا اسلکم۔۔۔
بسر اندھیروں میں ہوتے ہیں جن کے شام و سحر
دلوں میں جن کے ہے عامر عداوت سرور
بلال ان سے زرا یہ تو پوچھیےء بڑھ کر
کلام پاک کی آیت کو کیسے بھول گئے
قل لا اسلکم۔۔۔