Kanz e Aza

قتل عابد شام

A noha written by Haider Sultanpuri (2026). Lyrics in Urdu.

سید زادہ سید سجاد شام کا بازار


سر برہنہ دیکھ کے ماؤں کو خون روتا رہا

قتل عابد شام کے ہر موڑ پہ ہوتا رہا


بے ردا بنت پیمبر کیسے گزری شام سے

باغی باغی کی صدا کیوں آی بلوے عام سے

حرمت دین بے ردا تھی شام کیوں سوتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


غربت سجاد پہ روتی تھی کہہ کے بیڑیاں

سید سجاد کی غیرت کروں کیسے بیاں

سر جھکائے شام کے بازار میں روتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


قاتل اکبر کو لیلیٰ دیکھ کر کہنے لگی

کیا بے ردا تھا میرے دلبر نے تیرا اے شقی

ماجرا یہ دیکھ کے اشکوں سے منہ دھوتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


شام کا بازار دیکھا عابد بیمار نے

کی دعا اللہ سے یہ قافلہ سالار نے

یہ کھلا سیدانیوں کا سر چھپا دے کبریا

ورنہ لکھ رکھی ہے میری موت اس بازار نے


شام کا بازار ہے اور بیکس و لاچار ہے

ظلم کرنے کو تماشائی سبھی تیار ہیں

ہر تماشائی کھڑا انسانیت کھوتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


مادر اصغر چلی ہے راہوں میں گھٹڑی لئے

لکڑیاں جھولے کی اس میں اور دل زخمی لئے

بیکسی یہ دیکھ کے سجاد خون روتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


راہ میں گر گر کے بچے ناقوں سے مرتے رہے

آل عمراں پہ ستمگر بس ستم کرتے رہے

غم وہ سارے کربلا سے شام تک دھوتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔


ہاے حیدر عابد بیمار غش کھانے لگے

اس گھڑی ریحان وہ دربار میں جانے لگے

یہ مظالم کربلا والوں پہ بس ہوتا رہا

قتل عابد شام کے۔۔۔