Kanz e Aza

فروہ کا لال رن

A noha written by Iqbal Abedi. Lyrics in Urdu.

فروہ کا لال رن میں ٹکڑوں میں بٹ گیا ہے


فضہ پکاری زینب مسند بچھاؤ آ کر

بچوں کا سوگ بی بی کچھ تو بڑھاؤ آ کر

دولہا دلہن سے ملنے خیمے میں آ رہا ہے

فروہ کا لال رن میں۔۔۔


مسند پہ شاہ دیں جو ٹکڑے جمع رہے ہیں

ٹکڑوں میں بٹ گیا جو لاشہ اٹھا رہے ہیں

ہے خوں بھرا یہ منظر کیا سخت مرحلہ ہے

فروہ کا لال رن میں۔۔۔


لاشے کی جا ہے دیکھو ٹکڑے بدن کے بکھرے

کبرا دلہن کو کوی آ کر زرا سنبھالے

گلگوں بدن حسن کا مقتل سے آ رہا ہے

فروہ کا لال رن میں۔۔۔


کیا درد کا ہے منظر دیکھے گی کیسے کبرا

پامال ہو کے آیا ابنِ حسن کا لاشہ

شیریں سخن کا چہرہ کیا جگمگا رہا ہے

فروہ کا لال رن میں۔۔۔


بکھرا ہوا ہے صحرا پامال گل سے چہرہ

صابر سنا رہا ہے اقبال کا یہ نوحہ

غم کے جہاں میں جیسا سورج نیا اگا ہے

فروہ کا لال رن میں۔۔۔