اتہاس کے پنوں پر قاسم تیرا ماتم ہے
کربوبلا کے بن میں قاسم تیرا ماتم ہے
احمد کے نواسے ہو شبر کے دلارے ہو
اک راج دلارے ہو فروا کے جیالے ہو
تاریخ کے ہونٹوں پہ قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
شادی کے عوض رن میں چھای ہے گھٹا غم کی
تقدیر میں دولہا کے آی ہے قضا بن کے
کس عالم غربت میں قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
صندل ہے نہ مہندی ہے کنگن ہے نہ سہرا ہے
بس خون میں غلطاں سا نوشاہ کا لاشہ ہے
روتے ہیں شہ والا قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
روتی ہے تیری دلہن اک روز کی وہ بیاہی
خالق نے مقدر میں کیا شادی ہے رچای
کبرا تیری قسمت میں قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
شبیر کے ہاتھوں پہ قاسم تیرا لاشہ ہے
کبرا کی زندگی میں بچپن سے اندھیرا ہے
ناموسِ مصطفیٰ میں قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
دفناوءں تمہیں کیسے ٹکڑے تن اطہر ہے
موت آے نہ کیوں مجھکو اب خاک زندگی ہے
صدقے ہو تیری مادر قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
زینب کا تھا یہ گریہ تنہا ہے شہ والا
حسرت سے اٹھ رہا ہے قاسم تیرا جنازہ
زہرا کے گھرانے میں قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔
نظرانہ عزیزی کا عارف کی زبانی ہے
مل جاے ہمیں بخشش نوحے تو بہانا ہے
اس دشت کربلا میں قاسم تیرا ماتم ہے
اتہاس کے پنوں پر۔۔۔