غم و الم کا سراپا حسین تنہا ہے
میان لشکر اعدا حسین تنہا ہے
کوئی نہیں ہے جو تھامے رکاب اسپ حسین
اب آؤ زینب کبریٰ حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
ضعیف باپ اٹھاے ہوے ہے لاشہ جواں
کوئی نہیں ہے سہارا حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
وہ جس سے اہلِ حرم کے دلوں کو ڈھارس تھی
چلا گیا سوے دریا حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
عبا میں باندھ کے لاتا ہے لاشہء قاسم
ہے پارہ پارہ بھتیجا حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
بتاؤ کیسے وہ اصغر کی قبر کھو دے گا
ہے کس کے ہاتھوں پہ لاشہ حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
بڑی ہی وحشت و حسرت سے دیکھتی ہے بہن
اٹھا کے خیمے کا پردہ حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔
میرے قلم نے بنایا ہے کربلا کو وطن
یہ سوچ کر میرے مولا حسین تنہا ہے
غم و الم کا سراپا۔۔۔