Kanz e Aza

عباس تیرے جانے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

قافلہ دشت بلا سے جو سوے شام چلا

لاش عباس علمدار پہ زینب نے کہا

عباس عباس

چھن گئی سر سے ردا کوئی باقی نہ رہا

عباس تیرے جانے کے بعد


طعنے دیتا ہے مجھے دیکھکے یوں شمر لعیں

تیری آواز پہ عباس تیرا آتا نہیں

بن گیء فرش عزا تیرے لئے اب یہ زمیں

شام جانا ہی پڑا یہ ستم مجھ پہ ہوا

عباس تیرے جانے...


روکے کلثوم تیری یاد میں کرتی ہیں بکا

تیری ہیبت سے کوئی سوےء نہیں اہل جفا

کیسی بدلی یہ تیرے بعد زمانے کی ہوا

خوش ہوئے اہلِ ستم سو نہیں پاے جو ہم

عباس تیرے جانے...


راہ میں آل پیمبر کا دلاسہ میں بنی

شام کے لوگ تماشائی تماشہ میں بنی

زخم سادات نے پاے تو مسیحا میں بنی

میں ہی سالار بنی میں علمدار بنی

عباس تیرے جانے...


ہاے دربار میں اولاد نبی آ پہنچی

اور سکینہ کو کنیزی میں بلاتا ہے شقی

کس سے فریاد کروں تو ہی بتا میرے اقی

اور کیا ہوگا ستم کتنے لاچار ہیں ہم

عباس تیرے جانے..…


نام لیکر جو ستمگر نے بلایا مجھ کو

اماں فضہ نے پس پشت چھپایا مجھکو

یوں بھی پردیس میں اعدا نے ستایا مجھکو

ایسے عالم میں بھلا کسکو میں دیتی صدا

عباس تیرے جانے...


ہند زندان میں آیء تو یہ کہرام اٹھا

میری بربادی کا جب ہند نے احوال سنا

اپنا سر پیٹ کے وہ کرنے لگی واویلا

دیکھ کیسا ہے ستم قید ہیں اہلِ حرم

عباس تیرے جانے...


طوق و زنجیر سے سجاد جو آزاد ہوے

قبر پہ بالی سکینہ کے گےء روتے ہوئے

رخ سوے کرب و بلا کر کے یہی بین کےء

سہ نہیں پائی ستم دختر شاہ امم

عباس تیرے جانے...


شام سے مظہر و فرحان رہایء جو ملی

آے مقتل میں سلامی کے لئے سب قیدی

گھٹنیوں چلتی ہوئی بھائی کے مرقد پہ گیء

تھے یہ زینب کے سخن مر گیء کیوں نہ بہن

عباس تیرے جانے...