Kanz e Aza

شہادتوں کی آبرو

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

شہادتوں کی آبرو

شہید کربلا حسین


امام مشرقین ہے

امام مغربیں ہے

زمیں سے آسمان تک

حسین ہی حسین ہے

قرار قلب مصطفیٰ

سکون فاطمہ حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


عبادتوں کا آیینہ

یقیں کی جلوہ گاہ بھی

حسین یعنی دین بھی

حسین دیں پناہ بھی

بشر کی شکل میں ہے تو

خدا کا معجزہ حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


جو شہ رگ یقین سے

تیری حیات جل گیء

تیرے لہو کی دھار سے

چھری کی دھار مڑ گیء

ستم نہ قتل کر سکا

اذان کی صدا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


ہے سر دریز پاؤں پر

زمانے بھر کی عظمتیں

ادھر سلام کے لئے

کھڑی ہوئی ہے آیتیں

کہ پل ہے فخر انما

وقار ھل اتیٰ حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


وہ تشنگی کے معرکیں

فرات کی کہانیاں

وہ پھول جیسے بچپنے

رسول سے جوانیاں

خدا کا دیں کبھی تجھے

بھلا نہ پائے گا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


حسین تجھ سے لڑ کے خود

بکھر گیء حکومتیں

کہاں گیء وہ سلطنت

کہاں گیء وہ طاقتیں

ہر ایک یزید مل گیا

مگر نہ مٹ سکا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


حسین تیرے نام پر

فدا ہے سارے بھارتی

کہیں ہے تیرے تازیے

کہیں ہے تیری آرتی

برہمنوں نے بھی تجھے

کہا‌ ہے دیوتا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


غرور ظلم توڑ دو

ہوا کے رخ کو موڑ دو

اٹھو حسینیوں اٹھو

دلوں سے دل کو جوڑ دو

بنے گا خود ہی راستے

کہو تو مل کے یا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔


یہ نیر علم نصیب

عامر اسیر غم

فراق کربلا میں دونوں

مضطرب ہے دم بہ دم

ہے تیرا واسطہ انہیں

لحد پہ پھر بلا حسین

شہادتوں کی آبرو۔۔۔