شبیر نے رو رو کے پکارا علی اکبر
یوں چھوڑ کے نہ جاؤ خدارا علی اکبر
ہم جیتے رہے اور تمہیں آے شہادت
کیسی ہے قیامت
بابا کو نہیں تیرے گوارا علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔
نہ عون و محمد ہیں نہ قاسم ہے نہ غازی
کیا آی تباہی
گھر لٹ گیا پردیس میں سارا علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔
امت کے لئے تم نے لٹای یہ جوانی
اے یوسف ثانی
احسان ہے یہ ہم پہ تمہارا علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔
جب تیری شہادت کی خبر پاے گی زینب
مر جاۓ گی زینب
پھر دے گا اسے کون سہارا علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔
وارد ہوے شبیر جو لاشے پہ پسر کے
دل تھام کے بولے
بے رحم تھا جس نے تجھے مارا علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔
یاسر کہا سرور نے کہ دم توڑ رہے ہو
منہ موڑ رہے ہو
ہم جان گےء تیرا اشارہ علی اکبر
شبیر نے رو رو کے۔۔۔